ایک تازہ تحقیق کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین دوسری خواتین کی نسبت زیادہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین گھریلو خواتین سے زیادہ صحت مند اورخوش رہتی ہیں۔ امریکی محققین نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں قیام پذیر گھریلو اور ملازمت پیشہ خواتین پر سروے کیا جس کے نتائج سے واضح ہوا کہ 32 گھنٹے ہفتہ وار تک کام کرنے والی خواتین زیادہ اچھی مائیں ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ملازمت پیشہ مائیں بچوں کی تعلیم اور تربیت زیادہ احسن طریقے سے سرانجام دیتی ہیں ۔ گھر کے علاوہ بیرونی ماحول سے واقفیت کی وجہ سے وہ بچوں کے احساسات زیادہ بہتر طرح سمجھ پاتی ہیں اور ان کی بہترین رہنمائی کرتی ہیں ان خواتین کی نسبت جو اپنا زیادہ وقت گھر پر گزارتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین مائیں ڈپریشن اور دیگر الجھنوں سے بچی رہتی ہیں کیونکہ ہر وقت مصروف رہنے کی وجہ سے ان کے ذہن میں منفی سوچیں کم پیدا ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی اورجسمانی طور پر صحت مند اورخوش وخرم رہتی ہیں۔
ملازمت پیشہ خواتین زیادہ صحتمند اور خوش
Posted on Apr 27, 2012
سماجی رابطہ